قومی اسمبلی کے چوتھے پارلیمانی سال کے پہلے سیشن کے لئے پینل آف چیئرپرسن کے ناموں کا اعلان

جمعہ 17 ستمبر 2021 14:41

قومی اسمبلی کے چوتھے پارلیمانی سال کے پہلے سیشن کے لئے پینل آف چیئرپرسن کے ناموں کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) قومی اسمبلی کے چوتھے پارلیمانی سال کے پہلے سیشن کے لئے پینل آف چیئرپرسن کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سپیکر اسد قیصر نے اجلاس کے آغاز پر پینل آف چیئرپرسن کے ناموں کا اعلان کیا جس کے مطابق امجد علی خان، منزہ حسن، ساجدہ بیگم، سردار ایاز صادق، صابر حسین قائم خانی اور سید غلام مصطفی شاہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی عدم موجودگی میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں