حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے ، ڈاکٹر فیصل سلطان

سال کی تیسری قومی انسداد مہم میں 2 لاکھ 90 ہزار ورکرز حصہ لے رہے ہیں، مہم میں وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی، تقریب سے خطاب

جمعہ 17 ستمبر 2021 14:41

حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے ، ڈاکٹر فیصل سلطان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے ، سال کی تیسری قومی انسداد مہم میں 2 لاکھ 90 ہزار ورکرز حصہ لے رہے ہیں، مہم میں وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔وہ جمعہ کو انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ انسدا د پولیو مہم خیبرپختونخوا میں جمعہ سے مہم شروع ہوگئی ہے جبکہ پورے ملک میں 20 ستمبر سے پولیو مہم کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے ۔پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی مہم میں 40 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،سال کی تیسری قومی انسداد مہم میں 2 لاکھ 90 ہزار ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس مہم میں وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سات ماہ سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے لازمی پلوائیں اور تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد پولیو مہم کی کامیابی میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں