پاکستان نیوزی لینڈ ٹیموں کے قافلے میں پولیس افسر کی گاڑی داخل ہونے پر کھلبلی مچ گئی

سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس حکام و عملے کی بروقت مداخلت پر کانوائے کی جانب بڑھتی آفیسر کی گاڑی کو رکوا لیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 17 ستمبر 2021 15:41

پاکستان نیوزی لینڈ ٹیموں کے قافلے میں پولیس افسر کی گاڑی داخل ہونے پر کھلبلی مچ گئی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 ستمبر 2021ء ) پاکستان نیوزی لینڈ ٹیموں کے قافلے میں پولیس افسر کی گاڑی داخل ہونے پر کھلبلی مچ گئی۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاک نیوز لینڈ ون ڈے کرکٹ سیریز کے پریکٹس سیشن اور ٹرافی کی تقریب رونمائی کے لیے کرکٹ ٹیموں کی اسٹیدیم کی جانب موومنٹ کے دوران ٹیموں کو لانے والے قافلے کے روٹ پر راولپنڈی پولیس کے اعلیٰ آفیسر کی گاڑی داخل ہونے پر سیکیورٹی حکام میں کھلبلی مچ گئی۔

سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس حکام و عملے کی بروقت مداخلت پر کانوائے کی جانب بڑھتی آفیسر کی گاڑی کو رکوا لیا گیا۔ذرائع کے مطابق کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی کے قریب اس وقت سیکیورٹی سے متعلقہ حکام میں کھلبلی مچ گئی جب جمعرات کو پاک نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموں کی موومنٹ میں سیکیورٹی نقطہ نگاہ سے پہلے سے مرتب روٹ کو اچانک تبدیل کرکے فیض آباد کی جانب سے ون وے پر اسٹیڈیم کی جانب لایا جا رہا تھا،سیکیورٹی کور فراہم کرنے والی کچھ گاڑیاں سڑک کی مخالف سائیڈ پر تھیں۔

(جاری ہے)

ٹیموں کو لانے والا کانوائے دن وے پر محو سفر تھا کہ اچانک 6th روف راولپنڈی کی جانب سے آنے والے راولپنڈی پولیس کے سینئر آفیسر کی گاڑی انتہائی تیزی سے شمس آباد ڈبل روڈ کو کراس کرتی ہوئی مری روڈ پرر فیض آباد کی جانب بڑھتی چلی گئی جس جانب ون وے پر وی وی آئی پی مومنٹ تھی۔اعلیٰ آفیسر جن کے متععلق بتایا گیا کہ ٹیموں کے لیے مختص سیکیورٹی اسکواڈ کو فرنٹ سے لیڈ کرنا چاہتے تھے اور سمجھ رہے تھے کہ اس جانب سیکیورٹی کی گاڑیاں ہیں۔

لاعلمی میں ٹیموں کو لانے کے لیے مختص روڈ پر چلتے چلے گئے۔انہیں ایسا کرتے دیکھ کر وہاں موجود پولیس و سیکیورٹی حکام نے بروقت مداخلت کرکے نشاندہی کی تو کچھ آگے جا کر پولیس آفیسر کی گاڑیاں روک لیں گئیں۔ٹیموں کے کانوائے کو بحفاظت اسٹیڈیم پہنچا دیا گیا تاہم سینئر افسران کی اچانک آمد اور کانوائے کے روٹ میں داخل ہونے کا معاملہ راولپنڈی پولیس کے حلقوں میں بھی زیر بحث رہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں