چیئرمین سینیٹ کا سابق سینیٹر محمد جاوید عباسی کے والد کے انتقال پرافسوس اور تعزیت کا اظہار

جمعہ 17 ستمبر 2021 19:17

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2021ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق سینیٹر محمد جاوید عباسی کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری تعزیتی بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند کرے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برادشت کرنے کی توفیق دے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں محمد جاوید عباسی ا اور دیگر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی،قائدایوان سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزادوسیم اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے بھی محمد جاوید عباسی کے والد کے انتقال پر دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں