دہشتگردوں کو معافی کی پیشکش پاکستان میں دہشتگردی سے متا ثرین کی توہین ہے،بلاول بھٹو

مذہبی انتہا پسندوں کوخوش کرنے کی وزیراعظم کی پالیسی آنے والے وقت میں ہمارا پیچھا کرے گی،ٹوئٹ

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ٹی ٹی پی کو معافی دینے پر غور سے متعلق بیان پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگرد گروپوں کو معافی کی پیشکش کا یکطرفہ فیصلہ پاکستان میں دہشتگردی سے متاثر ہونے والوں کی توہین ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ مذہبی انتہا پسندوں کوخوش کرنے کی وزیراعظم کی پالیسی آنے والے وقت میں ہمارا پیچھا کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایک بیان سامنے ا?یا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر تحریک طالبان پاکستان دہشتگردی میں ملوث نہ ہونے کا وعدہ کرے اور پاکستان کا آئین تسلیم کرے تو پاکستان انھیں معافی دینے پر غور کرنے کے لیے تیار ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں