وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت پاکستان اسٹیل ملز روڈ شوز جاری

بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی اسٹیل ملز سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی نہایت حوصلہ افزا ہے ، محمد میاں سومرو

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت پاکستان اسٹیل ملز روڈ شوز جاری، وزارت نجکاری کی کاوشوں سے جاری اسٹیل ملز بحالی کیلئے بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے میٹنگز کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری رہا ،اجلاس میں وفاقی وزیرنجکاری، سیکرٹری نجکاری، وزارت کے دیگر اعلی حکام، قانونی اور اسٹیل ملز کے مالیاتی مشیروں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی اسٹیل ملز سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی نہایت حوصلہ افزا ہے ۔ کوریا اور چین کے سرمایہ کاروں نے شرکت اور اسٹیل ملز میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔وزیر نجکاری نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان، اسٹیل ملز کی بحالی کے حوالے سے پیش رفت کے حوالے سے آگاہ ہیں، اور اسکا جائزہ لے رہے ہیں ، دنیا کے بہترین سرمایہ کار کنسورشیمز ہی پری کوالیفیکیشن مرحلے میں داخل ہونگے ، پاکستان اسٹیل ملز روڈ شو 23 ستمبر تک متوقع، وزارت نجکاری کے روزانہ کی بنیاد پر سرمایہ کاروں سے اجلاس ہورہے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اسٹیل ملز کی بحالی ملکی معیشت کے لیئے ایک نہایت اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments