قومی ایئرلائن نے اربین کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کردیا

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) قومی ایئرلائن نے اربین کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کردیا،پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کی9501کراچی سے دمشق کے لئے روانہ ہوئی،پرواز میں وفاقی وزیرغلام سرور خان،سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک اور سیریا کے سفیر بھی روانہ ہوئے،پی آئی اے کے بوئنگ777طیارے کے ذریعی300سے زائد مسافر دمشق کیلئے روانہ ہوئے،دمشق ائر پورٹ آمد پر پی آئی اے طیارے کو واٹر کینن سیلوٹ دیا گیا،پی آئی اے 12پروازیں نجف،2بغداد اور4دمشق کیلئے آپریٹ کریگی،پی آئی اے کا خصوصی آپریشن24ستمبر تک جاری رہے گا،پروازیں کراچی،لاہور اور اسلام آباد سے براہ راست روانہ ہوں گی۔

(جاری ہے)

ایئرمارشل ارشد ملک نے کہاکہ اہم مذہبی مواقع پر پی آئی اے نے زائرین کی سہولت کیلئے خصوصی پروازوں کا آپریشن شروع کیا ہے، قومی ایئرلائن زائرین کو مقام مقدسہ پہنچانے میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments