نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان اچانک ختم کرنے کے پیچھے ریاست مخالف عناصر کی گہری سازش چُپھی ہے۔ خواجہ رمیض حسن

لاء اینڈ انفورسمنٹ ایجنسیاں کرنے والے ادارے اس نا خوشگوار واقع کی انکوائری کرکے عناصر کو بے نقاب کریں

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 18 ستمبر 2021 11:21

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان اچانک ختم کرنے کے پیچھے ریاست مخالف عناصر کی گہری سازش چُپھی ہے۔ خواجہ رمیض حسن
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2021ء) مسلم لیگ ق پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات خواجہ رمیض حسن نے جاری پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان دشمن طاقتوں نے پاکستان کا امیج خراب کرنے کی گہری چال چلی۔

(جاری ہے)

اور ریاست کو غیر مستحکم اور غیر محفوظ پیش کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان اچانک ختم کرنے کے پیچھے ریاست مخالف عناصر کی گہری سازش چُپھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاء اینڈ انفورسمنٹ ایجنسیاں کرنے والے ادارے اس نا خوشگوار واقع کی انکوائری کرکے عناصر کو بے نقاب کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں