پی آئی اے کی خصوصی پرواز شام سے واپس وطن پہنچ گئی

قومی پرچم بردار طیارے کو دمشق ائیرپورٹ پر واٹر گن سلامی دی گئی

ہفتہ 18 ستمبر 2021 12:52

پی آئی اے کی خصوصی پرواز شام سے واپس وطن پہنچ گئی
اسلام آباد/دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) پی آئی اے کی خصوصی پرواز شام سے واپس وطن پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی پروازیں اربعین کے سلسلے میں نجف، بغداد اور دمشق روانہ ہوئیں ،پی آئی اے کا طیارہ322 زائرین لے کر 27 سال بعد شام کی سر زمین پر اترا ،قومی پرچم بردار طیارے کو دمشق ائیرپورٹ پر واٹر گن سلامی دی گئی ،خصوصی ابتدائی پرواز پر وزیر ہوابازی غلام سرور خان اور سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک بھی موجود تھے ،ائیرپورٹ پر وزیر ہوابازی و سی ای او پی ائی اے نے شامی وزیر ٹرانسپورٹ سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے شام میں سفیر اور پاکستان میں شام کے سفیر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

شامی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہاکہ پی آئی اے اپنی خصوصی پروازوں کو ریگولر شیڈول پروازیں بنائیں،پاکستانی وفد ایک قافلے کی صورت میں حضرت بی بی زینب کے مزار پر حاضری دینے بھی گیا ،مزار پر شامی وزیر اوقاف نے وفد اور پی آئی اے کے عملے کا استقبال کیا،وفد نے بی بی زینب کے روضے پر فاتحہ پڑھی اور مسجد میں نوافل ادا کئے ،وزیر ہوابازی غلام سرور خان اور سی ای او پی آئی اے اس ہی پرواز کے ہمراہ وطن واپس پہنچے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں