وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی کی فین انڈسٹری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی ، سینیٹر سید شبلی فراز کا دورہ گجرات

ہفتہ 18 ستمبر 2021 14:04

وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی  کی  فین انڈسٹری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے  بھرپور تعاون  کی یقین دہانی ،   سینیٹر سید شبلی فراز کا دورہ گجرات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2021ء) :وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر سید شبلی فراز نے ہفتہ کو گجرات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان الیکٹرک فین مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے انہیں پنکھا سازی کے مسائل اور اس میں جدت لانے کے بارے میں کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی نے اس موقع پر فین انڈسٹری سے وابستہ صنعت کاروں کو یقین دہانی کرائی کہ وزارت پنکھا سازی کی صنعت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ان سے بھرپور تعاون کرے گی جس سے پاکستانی برآمد کنندگان کو فائدہ ہوگا۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کو مقامی مینوفیکچرنگ نے دورہ کے لیے مدعو کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں