مہنگائی ہے تو وجوہات بھی ہیں ، اپوزیشن کی منافقت نہیں چلے گی ،شبلی فراز

نیوزی لینڈ کے سیریز ملتوی کرنے پر غصہ اور افسوس بھی ہے ،الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر آرڈیننس نہیں لا رہے ،الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے قانون کا بل مشترکہ اجلاس میں لیکر آئیں گے، وفاقی وزیر

ہفتہ 18 ستمبر 2021 18:15

مہنگائی ہے تو وجوہات بھی ہیں ، اپوزیشن کی منافقت نہیں چلے گی ،شبلی فراز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) وفاقی و زیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ مہنگائی ہے تو وجوہات بھی ہیں ، اپوزیشن کی منافقت نہیں چلے گی ،نیوزی لینڈ کے سیریز ملتوی کرنے پر غصہ اور افسوس بھی ہے ،الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر آرڈیننس نہیں لا رہے ،الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے قانون کا بل مشترکہ اجلاس میں لیکر آئیں گے۔

گجرات فین ایسوسی ایشن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہماری بجلی کی ضرورت گرمیوں میں 24000 میگاواٹ ہوتی ہے ،60 سے 65 فیصد بجلی کولنگ کیلئے استعمال ہوتی ہے ،ملک میں غیر معیاری بجلی کی مصنوعات بنتی ہیں ،جو ضرورت سے ذیادہ بجلی استعمال کرتی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ جاپان نے اپنی بجلی کی مصنوعات کو معیاری بنانے پر توجہ دی ،80 ملین پنکھے مارکیٹ میں ہیں ،غیر معیاری پنکھے کا بل 950 روپے آتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سٹار فائیو ریٹنگ کے پنکھے کا بل 384 روپے بل آئے گا ،3400 میگا واٹ بجلی معیاری پنکھوں سے بچائی جا سکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے سٹار ریٹنگ کے پنکھے سے انھیں کیا فوائد ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف توازن کھو بیٹھے ہیں ،ان کے بینک اکائونٹس بڑھے ملک غریب ہوا،ان کے لیڈر محلوں میں بیٹھے ہیں ،اپنی جائیدادیں پاکستان لیکر آئیں ،مہنگائی بالکل ہے مگر اس کی وجوہات بھی ہیں ،ان کی منافقت نہیں چلے گی ۔

انہوںنے کہاکہ نیوزی لینڈ کے سیریز ملتوی کرنے پر غصہ بھی ہے اور افسوس بھی ۔ انہوںنے کہاکہ ہیڈ آف اسٹیٹ لیول کی سکیورٹی ٹیم کو دی گئی تھی۔ انہوںنے کہاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر آرڈیننس نہیں لا رہے ،الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے قانون کا بل مشترکہ اجلاس میں لیکر آئیں گے۔ شبلی فراز نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو اپنی صلاحیت کو بڑھانا ہو گا ،پر عزم ہیں کہ الیکشن 2023 ای وی ایم پر کروائیں۔

انہوںنے کہاکہ الیکشن ہمیشہ تنازعات کا شکار رہے ،ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب جانا ہے ،اسٹیٹس کو کی فورسز کو ناکامی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ فین انڈسٹری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ،356 ارب سالانہ صارفین معیاری پنکھوں سے بچا سکیں گے ،ٹیسٹنگ لیبارٹری کی سہولت بھی فین انڈسٹری کو مقامی سطح پر فراہم کی جائے گی ،دوسرے مرحلے میں معیاری پانی کی موٹروں پر کام شروع کریں گے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں