پاکستان پیپلز پارٹی کا حکومت سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

ادویات اور سرجیکل آلات کی قیمتون میں 7 سے 10 فیصد نیا اضافہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، شیری رحمن

ہفتہ 18 ستمبر 2021 21:52

پاکستان پیپلز پارٹی کا حکومت سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے حکومت سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہنادویات اور سرجیکل آلات کی قیمتون میں 7 سے 10 فیصد نیا اضافہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے،اس اضافے سے پہلے حکومت ادویات کی قیمتوں میں 12 مرتبہ اضافہ اور ردوبدل کر چکی ہے،جان بچانے کی 472 ادویات کی قیمتوںن میں اضافہ ظالمانہ حکمرانی کی علامت ہے، شیری رحمانن نے کہا کہ گزشتہ 3 سال میں ادویات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 35 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،سرجیکل آلات کی قیمتوں میں اضافے سے مریضوں پر شدید مالی دبائو پڑے گاایسا کوئی شعبہ نہیں بچا جو اس حکومت کی ناکام پالیسیوں سے متاثر نہ ہوا ہوخدارہ عوام سے صحت اور علاج کا حق تو نہ چھینو، شیری رحمان نے کہا کہ زندگی بچانے کی ادویات میں اضافہ کر کے لوگوں سے جینے کا حق چھینا جا رہا، پہلے ادویات اسکینڈل پر حکومت نے کیا کاروائی کی کسی کو علم ہی نہیں،بے رحم نا اہل حکومت ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے،

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں