جاوید لطیف کو شوکاز کیلئے شہباز شریف نے خود نواشریف سے بات کی،رپورٹ

ہفتہ 18 ستمبر 2021 22:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے لیے پارٹی صدر شہبازشریف نے خود پارٹی قائد نواز شریف سے بات کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جاوید لطیف کے خلاف کارروائی کے لیے پارٹی کے بعض رہنماؤں کا دباؤبھی تھا اور یہ کشیدگی پہلے سے چلی آرہی ہے کہ پارٹی میں بیانیہ کس کا چلے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 2018 کے وسط میں بھی جاوید لطیف کا بعض سینئر رہنماؤں سے اس بات پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا، جاوید لطیف کا کہنا تھاکہ چوہدری نثار ، نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف بات کرتے ہیں لیکن پھر بھی یہ لوگ انہیں بلا کر ملتے ہیں۔ذرائع کے مطابق جاوید لطیف اب شوکازنوٹس کا جواب بھرپور اندازسے دینے کی تیاری میں ہیں لیکن وہ نواز شریف کی رہنمائی چاہتے ہیں کہ کہیں ان کے جواب سے پارٹی میں مزید کشیدگی نہ بڑھ جائے۔ذرائع کا کہنا ہیکہ اگر جاوید لطیف کا جواب مفصل ہوا تو اس میں خواجہ آصف اور رانا تنویر کے بیانات کا حوالہ بھی شامل ہو سکتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں