بلاول بھٹو زر داری شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو ان کے 67 ویں سالگرہ پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت

شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی عوام دوستی اور جمہور کے حقوق کے لیئے سیاسی جدوجہد مشعلِ راہ ہے،بلاول بھٹو زرداری

اتوار 19 ستمبر 2021 00:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے یومِ پیدائش پر اپنے پیغام میں شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو ان کے 67 ویں سالگرہ پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو نے پاکستان میں آمریت کو للکارا اور جمہوریت کے لیئے جدوجہد کی،قائدِ عوام کے عدالتی قتل کے بعد شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو طویل جلاوطنی کاٹی،شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی عوام دوستی اور جمہور کے حقوق کے لیئے سیاسی جدوجہد مشعلِ راہ ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاک پارٹی کارکنان و عہدیداران شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں