نیوزی لینڈنے کچھ نہیں بتایا، کہا تھا خالی گراونڈ میں کھیل لیں، نہیں مانے، شیخ رشید

اتوار 19 ستمبر 2021 00:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ نے کچھ نہیں بتایا کہ مسئلہ کیا تھا،ان سے کہا تھا کہ خالی گراونڈ میں کھیل لیں مگر وہ نہیں مانے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں شیخ رشیدنے کہاکہ یورپ میں کوئی بھی پاگل آدمی اٹھ کر 5 لوگ مار دیتا ہے،پھر بعد میں کہہ دیتے ہیں کہ ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا،ہم نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بہترین سیکیورٹی فراہم کی،نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کی شہادتیں ہوئیں لیکن ہم نے تو ان کا بائیکا ٹ نہیں کیا۔

انہوںنے کہاکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کا دورہ منسوخ ہونے سے پاکستان کا امیج خراب ہوا ہے، ہمارے اداروں کے پاس کسی تھریٹ کی اطلاع نہیں تھی۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ انہیں کوئی اطلاع نہیں کہ انگلینڈ کی سیکیورٹی ٹیم دوبارہ آئے گی یا نہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں