’شیطان بھی دھرنا دے تو مریم نواز ساتھ کھڑی ہوں گی اور بلاول تالیاں بجائیں گے‘

اپوزیشن انتہائی نالائق بچے جیسی ہے جس نے کبھی اسکول کا کام نہیں کیا ، ہروہ کام جوحکومت نے کرنا ہے اپوزیشن اس کیخلاف کھڑی ہوجاتی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی گفتگو

Sajid Ali ساجد علی اتوار 19 ستمبر 2021 16:09

’شیطان بھی دھرنا دے تو مریم نواز ساتھ کھڑی ہوں گی اور بلاول تالیاں بجائیں گے‘
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 19 ستمبر 2021ء ) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شیطان بھی دھرنا دے تو مریم نواز ساتھ کھڑی ہوں گی اور بلاول تالیاں بجائیں گے ، ہروہ کام جوحکومت نے کرنا ہے اپوزیشن اس کیخلاف کھڑی ہوجاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن انتہائی نالائق بچے جیسی ہے جس نے کبھی اسکول کا کام نہیں کیا ، ہروہ کام جوحکومت نے کرنا ہے اپوزیشن اس کیخلاف کھڑی ہوجاتی ہے ، شیطان بھی دھرنا دے تو مریم نواز ساتھ کھڑی ہوں گی اور بلاول تالیاں بجائیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ 2023 کے الیکشن اصلاحات کے بعد ہی کرائے جائیں گے ، ہم اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں اور مل کر فیصلہ کرنا چاہتے ہیں کہ الیکشن کیسے کرانے ہیں لیکن اپوزیشن کی اسی ہٹ دھرمی سے لوگوں کا جمہوریت سے اعتماد ختم ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2011 سے مسلسل یہ بات ہورہی ہے کہ انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال ضروری ہے لیکن الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے ، ای وی ایم سے متعلق دانستہ طور پر اعتراضات اٹھائے گئے، الیکشن کمیشن کے 37 اعتراضات میں سے 10ای وی ایم سے متعلق ہیں ، الیکشن کمشنر رپورٹ میں ای وی ایم کے حق میں نکات نکال دیئے گئے ، بظاہر چیف الیکشن کمشنر حکومتی اصلاحات کے مخالف ہیں جب کہ ہم چاہتے ہیں کہ اگلے انتخابات ہر صورت میں غیر جانبدارانہ اور شفاف ہوں۔

وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ الیکشن کمشنرکی سرگرمیاں متنازع ہیں ، الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹس میں ای وی ایم کے حق میں پوائنٹس غائب کر دیے ، ای وی ایم کے حق میں مواد کو ضائع کر دیا گیا، چیف الیکشن کمشنر اور اپوزیشن ایک ہی زبان بول رہے ہیں، ہمیں الیکشن کمشنر کے کنڈکٹ پر تحفظات ہیں ، چیف الیکشن کمشنر کو اپنے رویے پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں