جب دنیا نے ہماری درخواست پر خاموشی اختیار کی توعمران خان نے مدد کا بیڑہ اٹھایا

عمران خان کی انتھک محنت سے متعدد طیاروں کے ذریعے افغانستان میں پھنے شہریوں کا انخلا ممکن ہوا، امریکی براڈ کاسٹر گلین بیک نے افغانستان سے انخلاء کی کہانی بیان کر دی، پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کو خراح تحسین پیش کیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 20 ستمبر 2021 11:55

جب دنیا نے ہماری درخواست پر  خاموشی اختیار کی توعمران خان نے مدد کا بیڑہ اٹھایا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 ستمبر 2021ء) مریکی براڈ کاسٹر گلین بیک نے افغانستان سے امریکیوں سمیت دیگر شہریوں کے بحفاظت انخلاء میں پاکستان کے تعاون پر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی الفاظ پاکستانی وزیراعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا نہیں کر سکتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے خصوصی پیغام میں مزید کہا کہ کل ریڈیو پر میں اپنے اور پاکستان کے وزیر اعظم کے مابین تبادلہ شدہ خطوط شیئر کروں گا
ہم نے سیاسی اور سول سوسائٹی کے متعدد رہنماؤں سے مدد مانگی۔لیکن اس مشکل وقت میں ان کی کہ خاموشی چونکا دینے والی تھی۔کچھ کی طرف سے انکار کر دیا گیا تو کچھ کی طرف سے کالز کا جواب تک نہیں دیا گیا۔

(جاری ہے)

جب دنیا نے ہماری درخواست پر خاموشی اختیار کی تو عمران خان نے مدد کا بیڑا اٹھایا۔
عمران خان کی انتھک محنت سے متعدد طیاروں کے ذریعے افغانستان میں پھنے شہریوں کا انخلا ممکن ہوا۔
امریکی صحافی نے مزید کہا کہ اس وقت ہمیں اجتماعی طور پر مذہبی، اختلافات، سیاسی تقسیم اور قومی حدود سے تجاوز کرکے انسانیت کو اوپر رکھنا تھا کیونکہ لوگوں کو مرنے کے لیے اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا تھا۔

صرف عمران خان نے سیاست، نسل، مذہب یا ثقافت سے قطع نظر معصوم زندگیوں کوبچانے میں پیش قدمی کی۔لیکن کسی دوسرے عالمی رہنما نے اپنی سیاست کو الگ رکھ کر بے گناہ انسانوں کو بچانے کے لیے اس طرح کی پہل نہیں کی۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کوئی سوال کیے بغیر مزار شریف سے تین فلائٹس کو نکلانے میں مدد کی جن میں زیادہ تر امریکی شہری سوار تھے۔

سرگلین بیک نے تمام ممالک کو مخاطب ہو کر کہا کہ ہم سب کو پاکستان کی امداد کو اجتماعی طور پر تسلیم کرنا چاہئیے،ہم کسی کو اس لمحے کو فراموش کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جس نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو ان کے وعدوں کو پورا کرنے کے قابل بنایا اور ان کی فوری مدد کی۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ سب یاد رکھیں کہ افغان خواتین کی ٹیم عمران خان کی وجہ سے ہی افغانستان سے نکل سکی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں