سپریم کورٹ میں کیڑے مار دوائی پر اضافی ٹیکس لگانے سے متعلق کیس کی سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا

پیر 20 ستمبر 2021 13:40

سپریم کورٹ میں کیڑے مار دوائی پر اضافی ٹیکس لگانے سے متعلق کیس کی سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) سپریم کورٹ میںکیڑے مار دوائی پر اضافی ٹیکس لگانے سے متعلق کیس کی سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو فصلوں کے کیڑے مار ادویات پر اضافی ٹیکس لگانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،سپریم کورٹ،کیڑے مار دوائی پر اضافی ٹیکس لگانے سے متعلق کیس کی سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا ،قائمقام چیف جسٹس نے مقدمہ سننے سے انکار کر تے ہوئے مقدمہ کسی دوسرے بینچ میں لگانے کا حکم دیا ۔ سی ای او ایگزوذات انٹر نیشنل کے مطابق پورا بندیال گاؤں ہمارے آئوٹ لیٹ سے کھاد اور کیڑے مار ادویات خریدتا ہے۔ قائمقام چیف جسٹس نے کہاکہ اچھا ہوا آپ نے بتا دیا، میں یہ کیس نہیں سن سکتا، آب کوئی دوسرا بنچ ہی اس کیس کی سماعت کریگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں