شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ

وزیر اعظم عمران خان 24 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے بذریعہ ویڈیو خطاب کریں گے

پیر 20 ستمبر 2021 14:00

شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ ہوگئے ،وزیر اعظم عمران خان 24 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے بذریعہ ویڈیو خطاب کریں گے،وزیر خارجہ نیویارک میں منعقدہ 76ویں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ، اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیداران سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے،وزیر خارجہ نیویارک میں کونسل آن فارن ریلیشنز سمیت متعدد فورمز میں شرکت اور اظہار خیال کریں گے، وزیر خارجہ، نیویارک میں قیام کے دوران پاکستانی امریکن کمیونٹی سے ملاقات کریں گے،وزیر خارجہ مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے اور مختلف علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں