فلپائن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ووٹر کے اعتماد میں اضافہ ہوا، صدر مملکت

پاکستان میں ای وی ایم کے ساتھ کاغذ کا بیلٹ پیپر بھی موجود ہے اور ہمارا نظام بہتر ہے، عارف علوی

پیر 20 ستمبر 2021 16:03

فلپائن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ووٹر کے اعتماد میں اضافہ ہوا، صدر مملکت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ فلپائن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال کیا گیا جس سے ووٹرز کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ فلپائن میں ووٹر کے اعتماد میں اضافہ، الیکشن پٹیشنز، قتل و تشدد میں کمی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسی تبدیلی دیکھ کر بہت خوشی ہوگی۔عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں ای وی ایم کے ساتھ کاغذ کا بیلٹ پیپر بھی موجود ہے اور ہمارا نظام بہتر ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں