کرونا وائرس کی چوتھی لہر میں کمی آنے لگی ،مزید 40افراد انتقال کر گئے ، مثبت کیسز کی شرح چار فی صد سے زائد رہی

پیر 20 ستمبر 2021 16:03

کرونا وائرس کی چوتھی لہر میں کمی آنے لگی ،مزید 40افراد انتقال کر گئے ، مثبت کیسز کی شرح چار فی صد سے زائد رہی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں کمی آنے لگی ہے، وائرس سے مزید 40 افراد انتقال کرگئے ، مثبت کیسز کی شرح چار فی صد سے زائد رہی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار167 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 40 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 312 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 22 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 246 مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کٴْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 26 ہزار 8 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 63 ہزار 724 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 840 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 11 لاکھ 35 ہزار 38 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 51 ہزار 348 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کٴْل 1 کروڑ 89 لاکھ 3 ہزار 808 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 لاکھ 29 ہزار 30 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کٴْل 7 کروڑ 29 لاکھ 86 ہزار 511 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں ،2 کروڑ 39 لاکھ 66 ہزار 26 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 50 ہزار787 ہو چکی ہے، اس سے کٴْل اموات 7 ہزار 270 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 22 ہزار 790 مریض پورٹ ہوئے ہیں، یہاں کٴْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 407ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 71 ہزار388 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کٴْل اموات 5 ہزار 412 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 4 ہزار 242 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کٴْل 902 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 33 ہزار 787 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کٴْل 729 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 769 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 344 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 245 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 182 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں