ماسک سے جان چھڑانے کیلئے100 فیصد ویکسی نیشن کرنا ضروری ہے، ڈاکٹرفیصل سلطان

اسلام آباد کو سو فیصد ویکسی نیٹڈ بنانے کی ترجیح ہے، ویکسین کی ڈوسری ڈوز کیلئے چار ہفتے سے زیادہ تاخیر نہ کریں، مزدوروں اور گھر میں رہنے والوں کی موبائل ٹیمیں ویکسی نیشن کریں گی، ویکسین محفوظ اور مئوثر ہے۔ میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 20 ستمبر 2021 16:36

ماسک سے جان چھڑانے کیلئے100 فیصد ویکسی نیشن کرنا ضروری ہے، ڈاکٹرفیصل سلطان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2021ء) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ویکسین کی ڈوسری ڈوز کیلئے چارہفتے سے زیادہ تاخیر نہ کریں، بچوں کو دودھ پلانے والی اورحاملہ خواتین بھی ویکسی نیشن کراسکتی ہیں، کورونا سے نمٹنے کیلئے ویکسی نیشن بہت ضروری ہے جلد ازجلد ویکسی نیشن لگوائیں۔انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے مئوثر اقدامات کیئے گئے ہیں، عوام کے تعاون سے کورونا پر قابو پانے میں کامیاب ہوں گے،اسلام آباد کو 100فیصد ویکسی نیٹڈ شہر بنانے کی کوشش ہے، ہر شہری کو کوویڈ سے بچاؤ کا ٹیکہ لگا ہوا ہونا چاہیے۔

کسی شہر کی آبادی اتنی زیادہ ہوتی ہے، جو گھروں سے باہرنہیں نکلتی یا مزدوری کرتے ہیں، وہاں تک موبائل ویکسین سنٹر پہنچایا جائے گا، چاروں لوگوں کی ٹیمیں گھر گھر جاکر ویکسی نیشن کرائیں گے،جب اسلام آباد سو فیصد ویکسی نیٹڈ ہوجائے گا تو بیماری پر قابو پانا آسان ہوجائے گا، اور ماسک کی پابندیوں سے جان چھوٹ جائے گی۔

(جاری ہے)

ویکسین مئوثر ہے، حکومت نے خریدی ہے، یہ ویکسین بیماری سے محفوظ رکھے گی، اگر ایک ڈوز لگوا لی ہے تو ویکسین کی ڈوسری ڈوز کیلئے چارہفتے سے زیادہ تاخیر نہ کریں، چار ہفتے کے فوری بعد ویکسین لگوا ئیں، بچوں کو دودھ پلانے والی اورحاملہ خواتین بھی ویکسی نیشن کراسکتی ہیں، کورونا ویکسی نیشن بہت ضروری ہے جلد ازجلد ویکسی نیشن لگوائیں۔

آج کل بارشوں کا موسم ہے اس لیے پانی کھڑا نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی مچھر نہ پھیلنے پائے۔یاد رہے آج پیر کو یہاں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان ترلائی ہیلتھ سنٹر نے دورہ کیا اور ہیلتھ سنٹر پر دی جانے والی طبی سہولیات اور کورونا ویکسینیشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے ، صحت کے شعبے میں بہتری لانے اور کورونا سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ ماسک پہنیں اور کورونا ویکسین ضرور لگوائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں