X\Bالیکٹرانک ووٹنگ مشین سے انتخابات صاف شفاف کرانے میں مدد ملے گی، فرخ حبیب

پیر 20 ستمبر 2021 17:39

X\Bالیکٹرانک ووٹنگ مشین سے انتخابات صاف شفاف کرانے میں مدد ملے گی، فرخ حبیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے انتخابات صاف شفاف کرانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن کا ٹھپہ مافیا ٹیکنالوجی کے استعمال کی مخالفت کررہا ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن کی مخالفت اس لئے ہے کہ ای وی ایم سے دھاندلی راستہ بند ہوجائے گا۔اس سے قبل صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ فلپائن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال کیا گیا جس سے ووٹرز کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں