جسٹس عمر عطاء بندیال نے کیڑے مار دوائی پر اضافی ٹیکس لگانے سے متعلق کیس سننے سے معذرت کرلی

پیر 20 ستمبر 2021 22:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) جسٹس عمر عطا بندیال نے فصلوں کی کیڑے مار دوائی پر اضافی ٹیکس لگانے سے متعلق کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے نئے بینچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوا دیا۔ پیر کو قائمقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فصلوں کی کیڑے مار دوائی پر اضافی ٹیکس لگانے سے متعلق کیس پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت سی ای او ایگرو ذیٹ انٹرنیشنل نے موقف اپنایا کہ پورا بندیال گاؤں ہمارے آوٹ لٹ سے کھاد اور کیڑے مار ادویات خریدتا ہے، جسٹس عمر عطا بندیال بھی ہم سے فصلوں کیلئے کھاد اور کیڑے مار ادویات لیتے ہیں۔ جس پر قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نجی کمپنی کے سی ای او کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اچھا ہوا آپ نے بتا دیا، میں یہ کیس نہیں سن سکتا،کوئی دوسرا بینچ اس کیس کی سماعت کریگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں