اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 76 واں اجلاس ،وزیر اعظم ویڈیو لنک کے ذریعے پالیسی خطاب کرینگے، ترجمان دفتر خارجہ

پیر 20 ستمبر 2021 23:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخاراحمد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کا آغاز (آج) پیر 21 سے 27 ستمبر کو نیویارک میں ہوگا،وزیر اعظم عمران خان سیشن کے دوران ایک ویڈیو لنک کے ذریعے پالیسی خطاب کریں گے جس میں وہ اہم عالمی اور علاقائی امور پر پاکستان کے نقطہ نظر کا خاکہ پیش کریں گے۔

پیر کو جاری بیان میں ترجمان وزارت خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی 21 سے 25 ستمبر 2021 تک نیویارک کا دورہ کررہے ہیں، اس دورے کے دوران وہ اپنے ہم منصبوں اور اقوام متحدہ کی قیادت کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیر خارجہ دورہ امریکہ کے دوران کونسل آف فارن منسٹرز سے بھی خطاب کریں گے،بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ بات چیت اور متحرک پاکستانی امریکی کمیونٹی سے بھی ملیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے فریم ورک میں ایک فعال اور تعمیری کردار ادا کیا ہے، ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مختلف علاقائی اور عالمی مسائل کے ساتھ ساتھ عصری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ حمایت کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کا پالیسی خطاب اور وزیر خارجہ کا دورہ نیویارک پاکستان کی سفارتی رسائی اور اس کے بین الاقوامی شراکت داروں اور اہم اداروں کے ساتھ روابط بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کا سرگرم کردار اس کے کثیرالجہتی عزم کی عکاسی ہے جوبین الاقوامی امن و سلامتی ،پائیدار ترقی کے فروغ اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کے احترام میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی تصدیق ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں