ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتے، شہباز گل

منگل 21 ستمبر 2021 00:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتے۔ شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ مختلف ممالک جب ملکی سربراہ کو تحائف دیتے ہیں تو کوئی بھی ملک اسے نشر نہیں کرنا چاہتا کہ ان کا تحفہ کتنے روپے کا ہے اور ان کے تحفے کا دوسرے ممالک کے تحائف سے موازنہ بھی برا سمجھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ برادر اسلامی ممالک تو اس بات کو شدید بدتمیزی سمجھتے ہیں۔شہباز گل نے کہا کہ وزیر اعظم کو ملنے والے تمام تحائف ملکی قوانین کے تحت توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں اور اگر کوئی تحفہ پاس رکھنا مقصود ہو تو قانون کے مطابق اس کے عوض پیسے خزانے میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں 15 فیصد تک پیسے جمع کروائے جاتے تھے لیکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) کی حکومت میں 50 فیصد رقم جمع کروائی جاتی ہے اور ماضی کی طرح تحائف غائب نہیں ہوتے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں