فواد چوہدری کے بھائی کو اہم عہدہ دیے جانے پر ن لیگ کی شدید تنقید

پراسیکیوٹر کے طور پر نہ چل سکے تو فیصل چوہدری کو اسپیشل پراسیکیوٹر بنا دیا ، فیصل چوہدری کو نیب چیئرمین بنا کر سارا معاملہ ختم کر دیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی کی گفتگو

Sajid Ali ساجد علی منگل 21 ستمبر 2021 12:29

فواد چوہدری کے بھائی کو اہم عہدہ دیے جانے پر ن لیگ کی شدید تنقید
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 ستمبر 2021ء ) پاکستان مسلم لیگ ن نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی کو اہم عہدہ دیے جانے پر شدید تنقید کردی ، ن لیگی رہنماء شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ پراسیکیوٹر کے طور پر نہ چل سکے تو فیصل چوہدری کو اسپیشل پراسیکیوٹر بنا دیا ، فیصل چوہدری کو نیب چیئرمین بنا کر سارا معاملہ ختم کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد مین پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نام نہاد احتسابی عمل تیسرے سال سے چل رہا ہے ، ملک میں کوئی ایسا وزیر نہیں جو کرپٹ نہ ہو، عوام خود دیکھ لیں کہ ملک میں کون کرپٹ ہے اور کون نہیں ، جب سے کیس چلے ہیں گیس کی قیمتوں میں واضح اضافہ ہوا ہے کیوں کہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے نظام بیٹھ چکا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ روز جھوٹ بولنے والے بھی اب نہیں رہے ، سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ تحائف کو چھپانا کیوں چاہتے ہیں؟ معیشت کے حوالے سے تمام دعوے ختم ہو گئے ، عوام بے روزگاری اور غربت میں پس رہے ہیں اس لیے پاکستان کا مسئلہ انتخابی اصلاحات کا نہیں الیکشن چوری کا ہے ، انتخابی اصلاحات میں الیکشن چوری کو روکنے کا لکھا جائے ، ووٹ کا حق پاکستان کا آئین ہر شہری کو دیتا ہے، کسی کو عوامی رائے بدلنے کا حق حاصل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے خود چیف الیکشن کمشنر کا نام تجویز کیا تھا لیکن اب دباؤ ڈالنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر پر توہین آمیز حملے کیے جا رہے ہیں ، ای وی ایم کا مطلب دھاندلی کی مشین ہے ، یہ ای وی ایم کے ذریعے الیکشن چوری کرنا چاہتے ہیں اور چیف الیکشن کمشنر پر ذاتی حملے کیے جا رہے ہیں، یہ اپنے جرائم کو چھپانے کیلئے کردار کشی کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں