نائجیرین ہائی کمشنر کا نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ،سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات

ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

منگل 21 ستمبر 2021 13:01

نائجیرین ہائی کمشنر کا نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ،سربراہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) پاکستان میں تعینات نائجیریا کے ہائی کمشنر محمد بیلو ابیوے نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نائجیرین ہائی کمشنر نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نیول چیف اور معزز مہمان کے مابین خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ ترجمان پا ک بحریہ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments