اسلام آباد، پمز اسپتال کی پارکنگ میں لڑکی سے زیادتی

واقعہ ہمارے حدود کا نہیں، تھانہ کوہسار اور تھانہ کراچی کمپنی پولیس کے موقف کے بعد لڑکی انصاف کے لیے دربدر ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 21 ستمبر 2021 14:01

اسلام آباد،  پمز اسپتال کی پارکنگ میں لڑکی سے زیادتی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 ستمبر 2021ء) :اسلام آباد میں پمز اسپتال کی پارکنگ میں لڑکی سے زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پمز ہسپتال کی پارکنگ میں لڑکی کو کو اسلحہ کی نوک پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔انصاف کی خاطر لڑکی بھی دربدر ہو گی۔تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے واقعہ تھانہ کوہسار کا قرار دے دیا۔جبکہ تھانہ کوہسار کا موقف ہے واقعہ ہمارے حدود کا نہیں ہیں۔

متاثرہ لڑکی نے دونوں تھانوں میں درخواست جمع کرادی ہے ۔درخواست میں لڑکی نے بتایا کہ دفتر سے گھر جا رہی تھی راستے میں گاڑی نے لفٹ دی۔گاڑی میں بیٹھتے ہی کار سوار نے اسلحہ نکال لیا اور پمز ہسپتال کی پارکنگ میں لے گیا۔متاثرہ لڑکی کے مطابق ملزم نے زیادتی کے دوران اس کی تصاویر بھی بنائی تھی جس کی بنیاد پر اب وہ بلیک میل کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم نے دھمکی دی ہے کہ اگر میں اسے دوبارہ نا ملی تو وہ تصاویر کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دے گا۔

متاثرہ خاتون کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ اس سے انصاف دلوایا جائے اور تحفظ فراہم کیا جائے۔دوسری جانب صوبے میں لڑکی کے اغوا کے بعد زیادتی کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ لڑکی سے اغوا کے بعد کئی روز تک زیادتی کی جاتی رہی ۔شہر اوکاڑہ کے نواحی قصبہ کوہلہ سے لڑکی کو اغوا کے بعد کئی روز تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، کار سوار ملزمان علی حسن،عمران اور اس کے ساتھی 6 ستمبر کو گھر میں داخل ہوئے ، گھر سے طلائی زیورات، نقدی لوٹنے کے ساتھ لڑکی کو بھی اغوا کرکے لے گئے۔ مزاحمت پر ملزمان کی طرف سے اہل خانہ کو قتل کی دھمکی دی گئی جبکہ ملزمان نے لڑکی سے زبردستی دستاویزات پر انگوٹھے بھی لگوائے۔ راوی پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں