بجلی 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

منگل 21 ستمبر 2021 14:43

بجلی 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی (سی سی پی ای) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی 2 روپے 7 پیسے مہنگی کرنے کی سمری بھجوائی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سی سی پی اے نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے اضافے کی سمری بھجوائی ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

سمری کی منظوری کی صورت میں صارفین پر25 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔سی پی پی اے کے سمری میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 15 ارب یونٹ بجلی کی لاگت 106 ارب روپے رہی جب کہ 20 پیسے فی یونٹ لائن لاسز کی نذرہوگئے، حکومت نے گزشتہ ماہ ڈیزل پرتاریخ کی مہنگی ترین بجلی پیدا کی، ڈیزل پر22 روپے 62 پیسے فی یونٹ جب کہ فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 18 روپے 24 پیسے فی یونٹ رہی۔ اسی طرح ایل این جی پربھی 13 روپے 44 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں