نواز شریف سے 8 ملین پاؤنڈ کی وصولی کے لئے کارروائی شروع کردی گئی

نیب لاہور نے ڈی سی لاہور کو نواز شریف کی جائیدادیں فروخت کرنے کے لیے مراسلے لکھ دیے،فروخت شدہ جائیدادوں سے حاصل ہونے والی تمام رقم ملک کی تعمیر و ترقی میں استعمال ہو گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 21 ستمبر 2021 14:48

نواز شریف سے 8 ملین پاؤنڈ کی وصولی کے لئے کارروائی شروع کردی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 ستمبر 2021ء) سابق وزیراعظم نواز شریف سے 8 ملین پاؤنڈ کی وصولی کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔نیب لاہور نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کیس میں نواز شریف سے 8 ملین پاؤنڈ کی ریکارڈ کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔نیب لاہور کی جانب سے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کروانے کے لیے ڈی سی لاہور کو نواز شریف کی جائیدادیں فروخت کرنے کے لیے مراسلے لکھ دیے گئے ہیں۔

ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کیس میں نواز شریف کو 10 سال قید اور 800 ملین پاؤنڈ جرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی۔نیب لاہور نے عدالتی فیصلے پر عمل کروانے کے لیے متعلقہ ڈی سیز کو مراسلہ جات ارسال کیے ہیں۔جن میں نواز شریف کی جائیدادیں فروخت کرنے کے لیے احکامات دیے گئے گئے۔ڈی سیز کو نواز شریف کے قابل فروخت جائیدادوں کی تمام تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

نیب کے مطابق نوازشریف پر عائد جرمانہ کی موجودہ مالیت ایک ارب 85 کروڑ روپے ہے۔1356 کنال زرعی اراضی اور اپر مال لاہور بنگلہ نمبر 135 برائے فروخت پراپرٹی میں شامل ہے۔فروخت شدہ جائیدادوں سے حاصل ہونے والی تمام رقم ملک کی تعمیر و ترقی میں استعمال ہو گی۔جائیداد کی فروخت کے لئے اخبار میں اشتہار دیا جائے گا اور سب سے زیادہ بولی لگائی نے والے کو یہ جائیداد فروخت کی جائے گی۔

قبل ازیں قومی احتساب بیو رو (نیب )لاہور نے ایڈن ہائوسنگ کیس میں ایک ارب مالیت پر مشتمل پہلی اہم ریکوری مکمل کر لی ۔ ایڈن پراجیکٹس کے مالک ڈاکٹر امجد کی رحلت کے باوجود نیب لاہور ٹیم متاثرین کے نقصانات کے ازالہ کیلئے سرگرم عمل رہی، ایڈن ہائوسنک کیس میں لگ بھگ 11800 متاثرین اربوں روپے واپسی کیلئے کئی سالوں سے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور کیجانب سے 2019 میں ایڈن انتظامیہ کیخلاف 25 ارب مالیت پر مشتمل ریفرنس احتساب عدالت لاہور میں دائر کیا گیا تھا، ایڈن انتظامیہ کیجانب سے 15 ارب کی پلی بارگین کی درخواست نیب کیجانب سے تاحال مسترد کر دی گئی ہے۔

نیب لاہور ٹیم 25 ارب کی پلی بارگین کی خواہاں ہے تاکہ متاثرین کے نقصانات کا خاطرخواہ ازالہ ہو سکے، نیب لاہور نے ایڈن انتظامیہ کے 25 ارب مالیت پر مشتمل اثاثہ جات بھی منجمد کر رکھے ہیں، تمام منجمد شدہ اثاثہ جات نیب کی اجازت کے بغیر کسی کو بھی ٹرانسفر کئے جا سکتے ہیں نہ ہی فروخت کیے جا سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں