طالبان کا طورخم پر پاکستانی امدادی سامان کی گاڑی سے پاکستانی قومی پرچم اتار کر بے حرمتی کرنیوالے شخص کی گرفتاری اور غیر مسلح کرنے کا حکم

منگل 21 ستمبر 2021 22:32

اسلام آباد / کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) طالبان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ طورخم پر پاکستانی امدادی سامان کی گاڑی سے پاکستانی قومی پرچم اتار کر بے حرمتی کرنیوالے افراد کی گرفتاری اور غیر مسلح کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں این این آئی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے کیونکہ یہ امدادی سامان کی گاڑی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہاس واقعہ پر ہمیں بہت دکھ ہوا ہے۔ تمام رہنما ئوں نے اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جائیگی۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments