وفاقی کابینہ نے ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق حتمی فیصلہ سنا دیا

کابینہ نے عدالتی فیصلوں اور احکامات کی روشنی میں وڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق معاملے پر غور کیا اور کابینہ نے ٹک ٹاک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری منگل 21 ستمبر 2021 20:18

وفاقی کابینہ نے ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق حتمی فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 21ستمبر 2021) عدالت کا پی ٹی اے کو سوشل میڈیا ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ کا معاملہ وفاقی کابینہ میں رکھنے کا حکم ، وفاقی کابینہ نے ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق حتمی فیصلہ سنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے ٹک ٹاک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

جس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے عدالتی فیصلوں اور احکامات کی روشنی میں وڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق معاملے پر غور کیا اور کابینہ نے ٹک ٹاک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور ایپ پر پابندی کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو معاملہ وفاقی کابینہ میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

عدالت عالیہ نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا تھا کہ پی ٹی اے ٹک ٹاک پر پابندی کا کوئی مناسب جواز پیش نہیں کر سکا۔ جب یہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ ایک فیصد افراد ٹک ٹاک کا غلط استعمال کر رہے ہیں تو سوشل میڈیا سائٹس پر پابندی حل نہیں۔عدالت کا کہنا تھا کہ سوسائٹی میں تنزلی کی علامت کو سوشل میڈیا سائٹس پر موجود مواد سے نہیں ملایا جا سکتا، عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کی غیر معمولی ترقی سوسائٹی میں بہت سے چیلنج سامنے لائی ہے۔

عدالتی استفسار پر پی ٹی اے حکام نے بتایا تھا کہ ٹک ٹاک پر ٹیکنالوجی کے دوسرے ذرائع سے رسائی ممکن ہے، ٹاک ٹاک پر پابندی اس لیے بھی غیر موثر ہے کیونکہ ٹیکنالوجی کے دیگر ذرائع سے رسائی ہو سکتی ہے۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ جب یہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ ایک فیصد افراد ٹک ٹاک کاغلط استعمال کررہے ہیں تو سوشل میڈیا سائٹس پر پابندی حل نہیں، سوسائٹی میں تنزلی کی علامت کو سوشل میڈیا سائٹس پر موجود مواد سے نہیں ملایا جا سکتا، عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کی غیر معمولی ترقی نے سوسائٹی میں بہت سے چیلنج سامنے لائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں