قیادت کو سلیکٹ کرنے کی پاور لوگوں کے پاس ہونی چاہیے،گور نر سندھ

ایماندار قیادت کے ساتھ آپ ترقی کر سکتے ہیں، بے ایمان لیڈرشپ کے ساتھ کبھی ترقی نہیں کر سکتے، عمران اسماعیل

بدھ 22 ستمبر 2021 13:05

قیادت کو سلیکٹ کرنے کی پاور لوگوں کے پاس ہونی چاہیے،گور نر سندھ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) گور نر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ قیادت کو سلیکٹ کرنے کی پاور لوگوں کے پاس ہونی چاہیے،ایماندار قیادت کے ساتھ آپ ترقی کر سکتے ہیں، بے ایمان لیڈرشپ کے ساتھ کبھی ترقی نہیں کر سکتے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ 70 کی دہائی تک پاکستان اوپر جا رہا تھا،ساری دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی تھی۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہاکہ پھر پاکستان عروج سے زوال کی طرف آنا شروع ہوا، پاکستان لیڈرز کی وجہ سے نیچے آنا شروع ہوا۔ انہوںنے کہاکہ ایک لیڈر شپ پاکستان اور آگے لیجانے کا سوچتی تھی دوسری نیچے گرانے کا ، ہم نے ملک کو لیڈ کرنے کے لئے غلط لیڈر شپ کا انتخاب کیا تھا ۔ عمران اسماعیل نے کہاکہ میرا 2047 کا وڑن ایک ایماندار لیڈر شپ ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ الیکشن میں مرضی کے ووٹ حاصل کر لئے جائیں، قیادت کو سلیکٹ کرنے کی پاور لوگوں کے پاس ہونی چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں