صدر سے انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ کے ریجنل ڈائریکٹر ، الیگزینڈر میتھیوس کی ملاقات

قدرتی آفات میں متاثرین کو بروقت امداد پہنچانے کیلئے ہلال احمر اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس کے مابین تعاون ضروری ہے ، صدر مملکت

بدھ 22 ستمبر 2021 20:13

صدر سے انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ کے ریجنل ڈائریکٹر ، الیگزینڈر میتھیوس کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) صدر عارف علوی سے انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ کے ریجنل ڈائریکٹر ، الیگزینڈر میتھیوس نے ملاقات کی جس میں مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا،چیئرمین انجمن ہلال احمر پاکستان ، ابرار الحق بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہاکہ قدرتی آفات میں متاثرین کو بروقت امداد پہنچانے کیلئے ہلال احمر اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس کے مابین تعاون ضروری ہے ، ہلال احمر پاکستان نے کورونا کے دوران عوام کو صحت کی سہولیات پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔

انہوںنے کہاکہ قدرتی آفات سے مناسب طریقے سے نمٹنے کیلئے طلباء اور رضاکاروں کو تربیت دینے کی ضرورت ہے ، حکومت کی کورونا کے دوران کامیاب اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کی وجہ سے صورتحال قابو میں رہی ، حکومت نے کورونا کے دوران کمزور طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے فنڈ مختص کیے ، صدر مملکت نے ہلال احمر پاکستان کو معاونت فراہم کرنے پر انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس کے کردار کو سراہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں