وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس (کل) ہو گا

بدھ 22 ستمبر 2021 20:46

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس (کل) ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس (کل) جمعرات ہو گا،اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا، اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دی جائے گی،کامیاب پاکستان پروگرام رواں ماہ کے آخر تک شروع کر دیا جائے گا،آئی ایم ایف نے کامیاب پاکستان پروگرام کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے،پاکستان سٹیل ملز ملازمین کیلئے تنخواہوں کی ادائیگی کی اجازت دی جائے گی،پاکستان سٹیل ملز ملازمین کو تنخواہیں 2021-22 کیلئے ادا کی جائیں گی،وزارت دفاع کی سمری پر افواج پاکستان کیلئے فنڈز کی منظوری دی جائے گی ،وزارت داخلہ کی سمری پر فرنٹئیر کانسٹیبلری سنٹر کے قیام کیلئے فنڈز کی منظوری کا امکان ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں