عمران خان کی جسٹن ٹروڈو کو تیسری بار وزیراعظم منتخب ہونے پرمبارکباد

دوطرفہ تعلقات میں مزیدپختگی کے لیے میں ان کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں اور منتظر ہوں، وزیر اعظم

بدھ 22 ستمبر 2021 21:20

عمران خان کی جسٹن ٹروڈو کو تیسری بار وزیراعظم منتخب ہونے پرمبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) وزیر اعظم عمران خان نے جسٹن ٹروڈو کو تیسری بار کینیڈا کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام کے ذریعے جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد دی۔عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈو کو انتخابی فتح مبارک۔وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں مزیدپختگی کے لیے میں ان کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں اور منتظر ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں