وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کے لیئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے، امین الحق

بچوں کو ڈیجیٹل مہارتیں سکھانا وقت کی اہم ضرورت ہے، خواتین کو بااختیار بنانا وزارت آئی ٹی کا اہم موٹو ہے، وفاقی وزیر

بدھ 22 ستمبر 2021 22:24

وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کے لیئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے، امین الحق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہاہے کہ وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کے لیئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق گوگل سی ایس فرسٹ پروگرام کی گریجویشن تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر سیکرٹری آئی ٹی ڈاکٹر سہیل راجپوت اور وزارت آئی ٹی کے افسران بھی موجود تھے۔

انہوںنے کہاکہ گوگل کے تعاون سے شروع کیا گیا سی ایس فرسٹ پروگرام پاکستانی سٹوڈنٹس کے لیئے بہت مفید ثابت ہورہا ہے، امین الحق نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ اس پروگرام کو ملک بھر میں شروع کیا جائے، یہ بڑی خوش آئند بات ہے پروگرام کے پہلے دو فیز میں اس پروگرام کے تحت 316 سٹوڈنٹس اور 69 اساتذہ کو ٹریننگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

سید امین الحق نے کہاکہ وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کے لیئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے، ہمارے نوجوان ہمارا مستقبل ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ بچوں کو ڈیجیٹل مہارتیں سکھانا وقت کی اہم ضرورت ہے، خواتین کو بااختیار بنانا وزارت آئی ٹی کا اہم موٹو ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزارت آئی ٹی ملک کے دوردراز علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کے لیئے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔سی ایس فرسٹ ایک آفیشل گوگل پروگرام ہے۔ وزارت آئی ٹی، ٹیلی کام فاونڈیشن، ورچوئل یونیورسٹی اور ٹیک ویلی کی شراکت سے پروگرام کا آغاز گزشتہ سال کیا گیا۔

پروگرام کا مقصد بچوں کو ابتدائی کلاسوں سے کمپیوٹر پروگرامنگ و کوڈنگ کے طریقہ کی آگاہی دینا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مہارتیں سکھانا ہے۔سی ایس فرسٹ پروگرام کے فیز ون اور ٹو میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، میانوالی، فیصل آباد اور کوئٹہ میں ٹیلی کام فاونڈیشن سکولوں کے بچوں اور اساتذہ کو ٹریننگ دی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں