کوروناوبا سے مقابلہ ایک بڑا صبر آزما تجربہ ہے، وفاقی وزیر حماد اظہر

ستمبر کے بعد ویکسین نہ لگوانے والوں کو بہت سی ضروری سہولیات میسر نہیں ہوں گی ، پیغام

بدھ 22 ستمبر 2021 22:24

کوروناوبا سے مقابلہ ایک بڑا صبر آزما تجربہ ہے، وفاقی وزیر حماد اظہر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ کوروناوبا سے مقابلہ ایک بڑا صبر آزما تجربہ ہے۔

(جاری ہے)

انسداد کورونا کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ کوروناوبا سے مقابلہ ایک بڑا صبر آزما تجربہ ہے ،پاکستانی عوام نے جرات اور دلیری سے کورونا کا مقابلہ کیا ہے ۔وزیر توانائی نے کہاکہ عوام ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے کے حوالے سے کسی میسج کا انتظار نہ کریں ،30 ستمبر کے بعد ویکسین نہ لگوانے والوں کو بہت سی ضروری سہولیات میسر نہیں ہوں گی ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے اس وبا کے ساتھ جینا سیکھنا بھی ہے اور شکست بھی دینی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں