اسلام آباد سے لندن جانیوالی پرواز میں مسافر خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں

کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے تاشقند ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، ذرائع

بدھ 22 ستمبر 2021 22:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) اسلام آباد سے لندن جانے والی برٹش ائیرویز کی پرواز میں مسافر خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔

(جاری ہے)

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے تاشقند ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، پرواز بی اے 260 اسلام آباد سے گزشتہ رات لندن کیلئے روانہ ہوئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کئی گھنٹوں سے تاشقند ائیر پورٹ پر ہی موجود ہیں اور طیارے کی لندن روانگی سے متعلق کچھ نہیں بتایا جا رہا۔دوسری جانب برٹش ائیرویز کا کہنا ہے کہ طیارہ جلدہی برطانیہ روانہ کیا جائے گا، طیارے میں فنی خرابی کو دور کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں