ہر حال میں کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھیں گے ،عمران خان

بھارت دنیا میں بدنام ہو رہا ہے اور اب دنیا کو کشمیری عوام کا حق تسلیم کرنا پڑے گا اور انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیا جائیگا،وزیر اعظم کی صدر آزاد کشمیر سے گفتگو

بدھ 22 ستمبر 2021 22:42

ہر حال میں کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھیں گے ،عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ہم ہر حال میں کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھیں گے اب جبکہ بھارت دنیا میں بدنام ہو رہا ہے اور اب دنیا کو کشمیری عوام کا حق تسلیم کرنا پڑے گا اور انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیا جائے گا۔ آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی کے لئے فنڈز مہیا کیے جائیں گے۔

آزادکشمیر میں ہم بہتری کی توقع رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں وزیر اعظم ہائوس اسلام آباد میں آزاد جموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے درمیان نیویارک میں ہونے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کوہدایت کی کہ وہ خود اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنے میں دلچسپی لیں۔ اس موقع پر ملاقات میں آزادکشمیر میں عدلیہ کے بحران کو حل کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments