وزیر اعظم سے گور نر اسٹیٹ بینک کی ملاقات ،معاشی بحالی، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور کرنٹ اکاؤنٹ پر بریفنگ

روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی تعداد میں اضافہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے، وزیر اعظم

جمعرات 23 ستمبر 2021 00:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر نے ملاقات کی جس میں گورنر سٹیٹ بنک نے وزیرِ اعظم کو معاشی بحالی، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور کرنٹ اکاؤنٹ پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

بتایاگیاکہ مجموعی طور پر بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے اب تک دو لاکھ چار ہزار روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھلوائے۔ وزیر اعظم کو بتایاگیا کہ اکاؤنٹس کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً ایک ہزار اکاؤنٹس کا اضافہ ہو رہا ہے،روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اب تک بیرونِ ملک سے 2.3 ارب ڈالر بھیجے جا چکے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی تعداد میں اضافہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں