وزیر خزانہ سے اتصالات کے سی ای او حاتم دویدار کی ملاقات ، دیرینہ مسائل کے حل پر زور

پی ٹی سی ایل کی پراپرٹیز تشخیص کیلئے بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنیوں کی خدمات لی جائینگی، وزیر خزانہ شوکت ترین

جمعرات 23 ستمبر 2021 00:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) وزیر خزانہ شوکت ترین سے اتصالات کے سی ای او حاتم دویدار نے ورچوئل ملاقات کی جس میں وزیر خزانہ نے اتصالات کے ساتھ دیرینہ مسائل کے حل پر زور دیا کیا ۔ شوکت ترین نے کہاکہ پی ٹی سی ایل کی پراپرٹیز تشخیص کیلئے بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنیوں کی خدمات لی جائینگی۔ جار ی اعلامیہ کے مطابق سی ای او اتصالات نے وزیر خزانہ کی تجویز کا خیر مقدم کیا ۔

سی ای او اتصالات نے کہاکہ ایک سے دو ماہ میں جائیدادوں کا جائزہ مکمل کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان میں اسپیکٹرم کی نیلامی میں اتصالات کی شمولیت پاکستان کے ساتھ وابستگی کی تصدیق ہے۔ اعلامیہ کے مطابق فریقین نے نجکاری کمیشن کے ساتھ مل کر باقی ماندہ مسائل حل کرنے پر اتفاق کیا ، شوکت ترین نے کہاکہ متحدہ عرب امارات پاکستان کے بڑے اقتصادی شراکت داروں میں سے ایک ہے، یو اے ای میں رہنے والے پاکستانیوں کا زرمبادلہ بھیجنے سے معیشت میں ان کا کردار نمایاں کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان دونوں ممالک کے درمیان کاروباری اور تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments