امریکی سفارتخانے کے وفد کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ،افغان تنازعہ کے سیاسی حل سمیت خطے کی مجموعی صورت حال پر گفتگو

جمعرات 23 ستمبر 2021 00:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) امریکی سفارتخانے کے وفد نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن ملاقات کی جس میں افغان تنازعہ کے سیاسی حل سمیت خطے کی مجموعی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق امریکی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔امریکی سفارتخانے کے وفد نے افغان تنازعہ کے سیاسی حل سمیت خطے کی مجموعی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اسلم غوری کے مطابق وفد میں پولیٹیکل قونصلر رچرڈ نیلسر ،پولیٹیکل اکنامک سیکشن چیف ایندریا ہیلیئر اور پولیٹیکل آفیسر ملیسا کریفورڈ شامل تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں