قومی اسمبلی میں بڑے پیمانے پر ترقیاں، اسپیکر اسد قیصر نے منظوری دیدی

جمعرات 23 ستمبر 2021 00:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) قومی اسمبلی میں بڑے پیمانے پر ترقیاں کی گئی ہیں، جن کی اسپیکر اسد قیصر نے منظوری دے دی۔قومی اسمبلی میں گریڈ 20 سے 2 افسران کو گریڈ 21 میں ترقی دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گریڈ 21 میں ترقی پانے والوں میں فیاض حسین شاہ اور سید جواد نقوی شامل ہیں۔قومی اسمبلی میں گریڈ 19 کے راو? سلیم کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ہے۔دوسری طرف قومی اسمبلی کے 4 افسران کو ترقی دے کر ڈپٹی سیکریٹری بنادیا گیا ،قومی اسمبلی میں اگلے گریڈز میں ترقی پانے والوں میں مجموعی طور پر 90 کے قریب افراد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments