خاتون اول ثمینہ علوی کورونا وائرس سے متاثر ہو گئیں

ایک دن پہلے میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا،کورونا کے باعث کمزوری محسوس کر رہی ہوں۔قوم سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست ہے۔ثمینہ علوی کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 23 ستمبر 2021 11:29

خاتون اول ثمینہ علوی کورونا وائرس سے متاثر ہو گئیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 ستمبر 2021ء) خاتون اول ثمینہ علوی کورونا سے متاثر ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن پہلے میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔کورونا کے باعث کمزوری محسوس کر رہی ہوں۔قوم سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست ہے۔

انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
یہاں واضح رہے کہ ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 31 ویں نمبر پر آ گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 333 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 47 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 261 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 56 فیصد ہو گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 374 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کٴْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 30 ہزار 238 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 61 ہزار 947 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 641 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 40 ہزار 917 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 51 ہزار 139 ٹیسٹ کیئے گئے، ، اب تک کٴْل 1 کروڑ 90 لاکھ 1 ہزار 178 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 لاکھ 7 ہزار 310 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کٴْل 7 کروڑ 48 لاکھ 37 ہزار 117 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں ، 2 کروڑ 48 لاکھ 68 ہزار 18 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں