بلاول بھٹو زرداری کی پشتون کلچر ڈے پر پوری قوم خصوصاً پشتون عوام کو مبارکباد

جمعرات 23 ستمبر 2021 14:02

بلاول بھٹو زرداری کی پشتون کلچر ڈے پر پوری قوم خصوصاً پشتون عوام کو مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے پشتون کلچر ڈے پر پوری قوم خصوصاً پشتون عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پشتون کلچر پاکستانی ثقافت کے گلدستے کا ایک خوبصورت پھول ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پشتون کلچر ہمارا قومی و تاریخی ورثہ ہے، جس پر پاکستان کو فخر ہے،پختون عوام تاریخی طور بھادر، حریت پسند اور ثابتقدم رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ثقافتی دن منانے سے ملک میں امن اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت و متعلقہ ادارے پشتون کلچر اور پشتو ادب کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں