برطانوی وزیراعظم بورس جانسن عالمی دنیا کو درخت لگانے کیلئے عمران خان کی کوششوں کو مشعل راہ بنانے کی ترغیب دے رہے ہیں، فرخ حبیب

جمعرات 23 ستمبر 2021 14:40

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن عالمی دنیا کو درخت لگانے کیلئے عمران خان کی کوششوں کو مشعل راہ بنانے کی ترغیب دے رہے ہیں، فرخ حبیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن عالمی دنیا کو درخت لگانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو مشعل راہ بنانے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہاکہ یہ خوش آئند امر ہے کہ آج عالمی دنیا ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ عالمی دنیا وزیراعظم عمران خان کی ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقدامات کا اعتراف کررہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں