کورونا پر قابو پانے کیلئے چین نے بھر پور تعاون کیا، اسد عمر

سی پیک کے پہلے مرحلے کی تکمیل دونوں ملکوں کے بڑھتے تعاون کی مظہر ہے، وفاقی وزیر

جمعرات 23 ستمبر 2021 19:07

کورونا پر قابو پانے کیلئے چین نے بھر پور تعاون کیا، اسد عمر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لیے چین کی حکومت نے پاکستان سے بھرپور تعاون کیا، ہم اس مدد پر ان کے شکر گزار ہیں۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کئی چیلنجز کے باوجود پاکستان اور چین کی قیادت نے سی پیک کو جاری رکھا ہوا ہے، سی پیک کے پہلے مرحلے کی تکمیل دونوں ملکوں کے بڑھتے تعاون کی مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے جنوبی زون سے پاکستان میں کثیر غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی، سی پیک کے تحت بلوچستان میں بہت سے منصوبے جاری ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے ملک کی زیادہ آبادی زراعت پر انحصار کرتی ہے، زراعت کے شعبے میں چین پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں