’’وزیراعظم عمران خان کی حیثیت اسلام آباد کے میئر سے زیادہ نہیں ہے‘‘

کنٹینر پر چڑھ کر عمران خان کہتے تھے کہ مہنگائی اس وقت بڑھتی ہے جب ملک کے حکمران چور ہوں، اس لیے یہ حکومت سرٹیفائیڈ چور ہے،مریم نواز

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 23 ستمبر 2021 18:55

’’وزیراعظم عمران خان کی حیثیت اسلام آباد کے میئر سے زیادہ نہیں ہے‘‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 23ستمبر 2021) کنٹینر پر چڑھ کر عمران خان کہتے تھے کہ مہنگائی اس وقت بڑھتی ہے جب ملک کے حکمران چور ہوں، اس لیے یہ حکومت سرٹیفائیڈ چور ہے،وزیراعظم عمران خان کی حیثیت اسلام آباد کے میئر سے زیادہ نہیں ہے،مریم نواز کی وزیراعظم پر تنقید۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک کے وزیراعظم کی حیثیت اسلام آباد کے میئر سے زیادہ نہیں ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان جب کنٹینر پر تھے تو کہتے تھے کہ مہنگائی اس وقت بڑھتی ہے جب ملک کے حکمران چور ہوں اس لیے حکومت سرٹیفائیڈ چور ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بدترین مہنگائی اور مسائل کا سامنا ہے، ان حالات میں مسلم لیگ ن خاموش نہیں ہے بلکہ آواز اٹھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عدالت آتے ہوئے یہ مضخکہ خیز خبر سنی کہ نواز شریف کا کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ بنا ہے، مجھے تشویش ہے کہ عالمی برداری اس پر برہمی کا اظہار کرے گی۔

مریم نواز نے اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کا رویہ رہاہے کہ جس کسی نے ان کی نااہلی اور خامیوں کی نشاندہی کی وہ اس کے اوپر چڑھائی کردیتے ہیں اور ان دنوں الیکشن کمیشن آف پاکستان ان کے عتاب کا شکار ہے. انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکمراں جماعت ہر سفارتی محاذ پر ناکام ہیں، میرا نہیں خیال ہے کہ اتنی تاریخ ذلت اور رسوائی کسی کے حصے میں نہیں آئی ہے مریم نواز نے کہا کہ جب سی سی این چینل پر یہ کہا جائے کہ وزیر اعظم عمران خان کی حیثیت اسلام آباد کے میئر سے زیادہ نہیں ہے ایسی شرمندگی پاکستان کے وزیر اعظم کے حصے میں کبھی نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے خلاف ذاتی اور سیاسی مخالفت کے باوجود اداروں پر تنقید نہیں کی جبکہ حکومت الیکشن کمیشن کے اراکین کو اکسارہی ہے کہ وہ الیکشن کمشنر کے خلاف ایکشن لیںیہ بہت خطرناک بات ہے۔ حکومت کی جانب سے آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین بھی آر ٹی ایس جیسی کہانی ہے جس پر قطعی طور پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں